میکسیکو میں سیاحوں کی بس کو حادثہ،15افراد ہلاک

   

میکسیکو سٹی : میکسیکو کے صوبہ نیاریت میں سیاحوں سے بھری بس الٹنے کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے۔ صوبائی انتظامیہ کے مطابق، اس بس میں باسٹھ افراد سوار تھے جنہوں نے ساحل ہر جانے کیلیے اسے کرائے پر لیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ یہ بس نیاریت کے قریب حادثے کا شکار ہوتے ہوئے الٹ گئی جس میں چار بچوں سمیت پندرہ افراد ہلاک اور سینتالیس زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کے بارے میں فی الوقت کوئی اطلاع نہیں ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ مغربی ساحلی پٹی پر واقع نیاریت جنگلات اور ساحلوں کی وجہ سے سیاحوں کا پسندیدہ علاقہ ہے جہاں کرائے کی بسیں حاصل کی جاتی ہیں جو کہ اکثر حادثات کا شکار بھی ہوتی رہتی ہیں۔