میکسیکو کی جیل پر حملے میں مرنے والوں کی تعداد 17ہو گئی

   

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں شمالی چہواہوا ریاست کے سرحدی شہرسیوڈاڈجواریز میں واقع ایک جیل پر حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے ، جن میں 10 سکیورٹی گارڈ بھی شامل ہیں۔اسٹیٹ پراسیکیوٹر آفس نے یہ اطلاع دی ہے ۔ دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حملے کے دوران مجموعی طور پر 27 قیدی جیل سے فرار ہو گئے ۔ حملے میں تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 10 قیدی اور تین اہلکار شامل ہیںمیڈیم سیکیورٹی سینٹر برائے سماجی بحالی نمبر 3 پر اتوار کی علی الصبح حملہ ہوا۔ اس دوران بکتر بند گاڑیوں میں آنے والے مسلح مشتبہ افراد نے جیل کے سیکیورٹی گارڈز پر فائرنگ کردی۔میکسیکو کے وزیر دفاع لوئیس کریسنسیو سینڈووال نے کہا کہ حملے کے بعد جیل کی تلاشی کے دوران 10 “لگژری سیلز”، ہتھیار، ڈرگس اور 10.7 لاکھ سے زیادہ پیسوس (تقریباً 87,000 امریکی ڈالر) ایک تجوری میں رکھے ملے ۔انہوں نے کہا کہ جیل پر دھاوا بولنے والے حملہ آور لاس میکسیکلس نامی ایک جرائم پیشہ گروہ کے رکن تھے ، جس کے کابورکہ کارٹیل سے تعلقات ہیں۔ فرار ہونے والوں میں ان کا لیڈر، ارنسٹو الفریڈو پنون شامل ہے ، جو “ایل نیٹو” کے نام سے مشہور ہے ۔