میکسیکو کے میوزیم میں ایک شخص نے نیتن یاہو کا مجسمہ توڑ دیا

   

میکسیکو سٹی : لاطینی امریکی ملک میکسیکو کے ایک میوزیم میں ایک شخص نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا مومی مجسمہ ہتھوڑی مار کر توڑ دیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ایک نقاب پوش ویکس میوزیم میں داخل ہوا جس کے ہاتھ میں ہتھوڑی تھی۔رپورٹ کے مطابق نقاب پوش نے پہلے نیتن یاہو کے مجسمہ پر سرخ رنگ پھینکا اورہتھوڑی مار کر چہرہ بگاڑ دیا اور پھر اسے دھکا دے کر زمین پر گرادیا۔ نقاب پوش اپنے ساتھ فلسطینی پرچم بھی لے کر آیا تھا۔اس کے بعد نقاب پوش نے کیمرے کے سامنے فلسطین زندہ باد، سوڈان زندہ باد، یمن زندہ باد اور پورٹوریکو زندہ باد کے نعرے لگائے اور چلا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز بلندکرنے والی میکسیکو کی ایک غیرسرکاری تنظیم کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک کارکن نے مجسمہ کو توڑنے اور گرانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئیکہا کہ میوزیم مجسمے کو 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے خون سے نہیں چھپا سکا، میں یہودیوں سے محبت کرتا ہوں جن کی شناخت ان نسل کش(صیہونیوں) لوگوں نے چھین لی ہے، جنگی مجرموں کو ہم اپنے شہر میں خوش آمدید نہیں کہہ سکتے۔