میگھالیہ کے چار ایم ایل اے بی جے پی میں شامل

   

نئی دہلی : میگھالیہ میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل چار ایم ایل اے بدھ کے روز پارٹی ہیڈکوارٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ۔تمام اراکین اسمبلی نے این ای ڈی اے کے کنوینر اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما، قومی ترجمان سمبت پاترا اور دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ان اراکین اسمبلی میں نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے دو ایم ایل اے فرلن سنگما اور بینیڈک ماراک، ترنمول کانگریس کے ایچ ایم شانگپلینگ اور آزاد ایم ایل اے سیموئل سنگما شامل ہیں۔