میگھن مارکل کی اپنے لباس کے ذریعہ ایرانی خواتین کے انقلاب کی حمایت

   

تہران : ڈچس آف سسیکس میگھن مارکل نے ایران میں خواتین کے مظاہروں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے “زن زندگی آزادی” کے نعرے والی ٹی شرٹ پہن کر فارسی میں “خواتین کی زندگی کی آزادی” کی حمایت کی ہے۔مارکل نے ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم “Spotify” کے زیر اہتمام ایک پارٹی کے دوران کیا۔میگن نے جو شرٹ پہنی تھی اس پر کینیڈا کے “Etsy K&R ورلڈ ڈیزائن” برانڈ کے دستخط موجود ہیں۔ فی الحال یہ شرٹ برانڈ کی ویب سائٹ پر 28.22 ڈالر کی قیمت میں “مہسا امینی” کے نام سے ڈیزائن کے مجموعہ میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔