میں اب بوڑھا ہوگیاہوں ریاست کی کمان نہیں سنبھال سکتا ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ 

,

   

جموں : نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ م یں بوڑھا ہوچکاہوں اس لئے میں نہیں بلکہ عمر عبداللہ ریاست کے اگلے وزیراعلیٰ بنیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود پارلیمنٹ انتخابات جیتنے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤز جائیں گے۔ بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں خطرہ میں نہیں ہے بلکہ نریندرمودی خطرہ میں ہے ۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی عوام کو مذہب ، طبقوں اور علاقوں کے نام پر بانٹ رہی ہیں ۔

انہوں نے ان باتوں کا اظہار یہاں ایک تقریب سے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلی نہیں بن سکتا ۔ ریاست کے اگلے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ہوں گے ۔ میں اتنا نہیں بھاگ سکتا جتنا یہ جوان لوگ بھاگ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ میں پارلیمنٹ ضرور جاؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ میں وطن بناناہے ۔جس وطن کو ہم بھارت کہتے ہیں ۔ انہوں نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے دعوی کیا تھا کہ ہر سال دو کروڑ نوکریاں ، ہر خاندان کو پندرہ لاکھ روپے فراہم کرنے اور مہنگائی کم کی جائے گی ۔فار وق عبداللہ نے کہا کہ کب تک ہم یہ جھوٹ برداشت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک خطرہ میں نہیں ہے بلکہ مودی خطرہ میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے میڈیا کے چند نمائندوں کو خرید رکھا ہے ۔ بعض اخبارات کو خرید رکھا ہے ۔یہ روز ان کے گیت گاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس خدا کی قسم کھاتا ہوں جس نے مجھے پیداکیا ہے آپ ایک دن دیکھیں گے کہ یہی میڈیا کے لوگ اپنا ٹیون بدل دیں گے ۔ دیش میں ایسا میڈیا ہونا چاہئے جو سچائی پیش کرسکے ۔