میں اب ویلن نہیں بنوں گا : سونو سود

   

ممبئی : ایکٹر سونو سود نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ مثبت کردار ہی ادا کریں گے اور مصنف کی طرف سے خاص طور پر تحریر کردہ اسکرپٹ کے مطابق ہیرو کے رول کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ویلن کے منفی کردار کافی نبھا چکے ۔ ان کی زندگی میں ایک سال کے دوران کافی تبدیلیاں آئی ہیں جس کے مطابق وہ مستقبل میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ سونو نے رواں سال کے اوائل میں لاک ڈاؤن کے دوران مصیبت میں پھنسے مائیگرینٹ ورکرس کو ان کے آبائی مقامات تک پہنچانے میں غیرمعمولی رول انجام دیا اور تب سے وہ انسانیت نواز سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔