میں ایسا دوبارہ کروں گا:مارش

   

پرتھ۔ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش نے جمعہ کو اصرارکیا کہ ونڈے ورلڈ کپ ٹرافی پر پیررکھنا بے عزتی نہیں ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ انہیں دوبارہ ایسا کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ احمد آباد میں آسٹریلیا نے میزبان ہندوستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ ونڈے ورلڈکپ کا خطاب جیتنے کے فوراً بعد، مارش کی ٹرافی پر پاؤں رکھے ہوئے ایک تصویر کپتان پیٹ کمنز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شائع کی، جس نے سوشل میڈیا پر بڑا ہنگامہ کیا ہے ۔ ظاہر ہے کہ اس تصویر میں کسی بھی طرح کی بے عزتی کا پہلو نہیں تھا۔ میں نے اس پر زیادہ غور نہیں کیا، میں نے سوشل میڈیا پر بہت کچھ نہیں دیکھا حالانکہ ہرکوئی مجھے بتاتا ہے کہ یہ غلط ہوا ہے۔ اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے، مارش نے سین ریڈیو پر کہا۔