میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر حملہ نہ ہوتا: ٹرمپ

   

واشنگٹن : امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے دور کی خارجہ پالیسی نے تنازعات پھیلنے سے روکے، میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا۔اپنے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں صدر ہوتا تو یوکرین اور روس کی صورتحال بھی پیدا نہ ہوتی، سب واقف ہیں، میرے دور میں ایران اقتصادی طور پر تباہ تھا۔انہوں نے کہا کہ میرے دور میں ایران کے پاس حماس اور حزب اللّٰہ کیلیے رقم نہیں تھی، ہماری انتظامیہ نے ایران سے فیئر ڈیل کی ہوتی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے دورِ صدارت میں اسلامی دہشت گردی نہیں ہوئی، دہشت گردی نہ ہونے کی وجہ سخت بارڈر پالیسی تھی۔