میں کنگنا سے متفق ہوں : نربھئے والدہ

,

   

نئی دہلی 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نربھئے کی والدہ آشا دیوی نے کہاکہ وہ اداکارہ کنگنا راناوت کی جانب سے ایڈوکیٹ اندرا سنگھ کے خلاف کئے گئے ریمارکس سے مکمل اتفاق کرتی ہیں۔ ایڈوکیٹ جئے سنگھ نے کہا تھا کہ نربھئے کی والدہ کو یہ بھول جانا چاہئے کہ ان کی بیٹی کی عصمت ریزی کی گئی تھی۔ کنگنا نے کہا ہے کہ اس ریمارک پر جئے سنگھ کو جیل میں ڈال دیا جانا چاہئے۔ چار دن کے لئے انھیں زانیوں کے ساتھ جیل میں گزارنے چاہئے۔ آشا دیوی نے مزید کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ جئے سنگھ کے خلاف کسی نے بات کہی ہے اور میرے ساتھ کھڑی ہوگئی ہیں۔