مرکزی حکومت کے سکریٹری کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت
حیدرآباد ۔8 ۔ جولائی (سیاست نیوز) چیف سکریٹری سنجے جاجو نے مرکزی حکومت کے کابینی سکریٹری منوج گوئل آئی اے ایس کی جانب سے منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔ ویڈیو کانفرنس میں تلنگانہ کے آبپاشی اور ریلوے پراجکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جس کی تکمیل میں مرکز اور ریاستی حکومت حصہ داری ادا کر رہے ہیں۔ دونوں حکومتوں کے اشتراک سے زیر التواء کاموں کی عاجلانہ تکمیل کا فیصلہ کیا گیا۔ ویڈیو کانفرنس میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے اسپیشل چیف سکریٹری آر اینڈ بی وکاس راج ، سکریٹری فینانس سندیپ کمار سلطانیہ ، سکریٹری آبپاشی ای سریدھر ، سکریٹری ریونیو لوکیش کمار نے شرکت کی۔ چیف سکریٹری سنجے جاجو نے محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے عوامی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ کے اقدامات پر بات چیت کی۔ سنجے جاجو نے می سیوا خدمات اور دیگر عوامی خدمات کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔1/k