نئی تعلیمی پالیسی بھگوا نظریہ پر مبنی

,

   

٭ نئی دہلی : نئی قومی تعلیمی پالیسی 2019ء ریاست دہلی کی ایک کمیٹی کی جانب سے کل ہند جمہوری طلبہ آرگنائزیشن اور دیگر یونیورسٹیوں و کالجوں کے دہلی یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی، امبیڈکر یونیورسٹی، جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ نے اس پالیسی کو وضع کرنے والے کنونشن میں شرکت کی اور تعلیمی پالیسی کے مسودہ پر سخت لب و لہجہ میں اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے ڈاکٹر گنجن شرما اسکول آف ایجوکیشن اسٹڈیز نے کہا کہ مذکورہ پالیسی یونیورسٹی کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اس پالیسی کے ذریعہ نظام تعلیم پر مکمل قابو پانے کا منصوبہ بنایا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ پالیسی کے مسودہ کا مقصد اس نظریہ کو شکست دینا ہیکہ تعلیمی نظام خودمختار ہے۔ یہ ہمارے لئے تباہ کن ثابت ہوگا کہ تعلیم کو تجارت بنادیا جائے۔