نئی دہلی۔دربھنگہ ایکسپریس میں خوفناک آتشزدگی

   

نئی دہلی :ایٹاوا میں چہارشنبہ کو نئی دہلی۔دربھنگہ کلون ایکسپریس کے جنرل کوچ میں آگ لگنے سے بھگدڑ اورخوف کا ماحول پیدا ہو گیا اور 8 لوگ جھلس گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین نمبر 02570 کے جنرل کوچز میں آگ لگی اور ٹرین سرائے بھوپت اسٹیشن پر رکی ہوئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ٹرین کے جنرل کوچز ایس 1 اور ایس 2 میں لگی۔ آگ لگنے کے بعد کوچ میں بھگدڑ مچ گئی۔ فوری طور پر انجن سمیت دیگر کوچز کو متاثرہ کوچز سے علیحدہ کر دیا گیا جس سے آگ دیگر ڈبوں میں نہیں پھیل سکی۔