گیانیش کمار کے استعفی کا مطالبہ ، طلبہ قائدین کیساتھ پولیس کا جارحانہ رویہ
حیدرآباد :18 اکٹوبر ( سیاست نیوز) ملک بھر میں ووٹ چوری کے خلاف انڈیا اتحاد اور کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے مرکز نئی دہلی میں روزانہ طلبہ تنظیموں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ حکومت نے جنتر منتر کو احتجاج کے مرکز کی فہرست سے خارج کرتے ہوئے دھرنے اور مظاہروں پر روک لگادی ہے لیکن کانگریس اور بائیں بازو طلبہ تنظیموں کے قائدین پولیس رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے جنتر منتر پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ کانگریس کی طلبہ تنظیم کی سرگرم قائد انجم نے آج اپنے ساتھیوں کے ساتھ جنتر منتر احتجاج کی کوشش کی ۔ وہاں پر تعینات نیم فوجی دستوں نے احتجاجیوں کو روک دیا اور انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے والی خاتون جہدکاروں اور طلبہ قائدین کے ساتھ پولیس کا بے رحمانہ رویہ برقرار ہے ۔ خاتون احتجاجیوں کے ساتھ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی کانگریس لیڈر انجم اور اُن کے ساتھیوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور انہیں نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ۔ احتجاجیوں کے ساتھ پولیس رویہ کی ملک بھر میں مذمت کی جارہی ہے ۔ بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں اور کانگریس کے کارکنوں کی جانب سے روزانہ نئی دہلی میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ 1/S