نئی دہلی: ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے آج صبح 10:30 بجے اڑیسہ کے ساحل سے چندی پور کے مربوط ٹسٹ رینج سے نئی پیڑھی کے آکاش (آکاش-این جی) میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ یہ فلائٹ ٹسٹ تیز رفتار بغیر پائلٹ کے ہوائی ہدف کے مقابلے انتہائی کم اونچائی پر کیا گیا ۔ اس فلائٹ ٹسٹ کے دوران ہتھیاروں کے نظام کے ذریعے ہدف کو کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا گیا۔ یہ میزائل کے پورے ویپن سسٹم کے کام کی توثیق کرتا ہے جس میں مقامی طور پر تیار کردہ ریڈیو فریکوئنسی سیکر، لانچر، ملٹی فنکشن ریڈار اور کمانڈ، کنٹرول اور کمیونیکیشن سسٹم شامل ہیں۔