نئے صدر کانگریس کے انتخاب پر کل غوروخوض

   

نئی دہلی: سرکردہ کانگریس قائدین پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کی جمعہ کو میٹنگ میں نئے پارٹی سربراہ کے انتخاب کے سلسلہ میں غوروخوض کریں گے۔ کانگریس رکن کمیٹی کے ارکان توقع ہے تنظیمی انتخابات اور اے آئی سی سی پلینری سیشن کیلئے شیڈول کوقطعیت بھی دیں گے۔ سی ڈبلیو سی پارٹی کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ہے۔ آج کی تبدیلیاں سنٹرل الیکشن اتھاریٹی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے۔ صدرنشین مدھو سدھن مستری نے صدر کانگریس کے عہدہ کیلئے انتخاب کے بارے میں بعض سفارشات پیش کی ہیں۔