نئی دہلی۔ 17 مئی (یو این آئی) حکومت ہند کا ایک سرکاری وفد ویٹیکن سٹی میں 18 مئی کو منعقد ہونے والی پوپ لیو چودھویں کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کرے گا۔ اس میں راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین ہری ونش اور ناگالینڈ کے نائب وزیر اعلی ینتھونگو پیٹن شامل ہیں۔ یہاں جاری کردہ سرکاری معلومات کے مطابق اس اہم عالمی مذہبی تقریب میں ہندوستانی وفد کی شرکت بین المذاہب روابط، برادریوں کے درمیان باہمی احترام اور ہولی سی کے ساتھ سفارتی مشغولیت کے تئیں ہندوستان کی گہری وابستگی کی عکاسی کرتی ہے ۔