حیدرآباد : تلنگانہ جنا سمیتی کے صدر پروفیسر کوڈنڈا رام نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی ہمہ رخی خدمات کے اعتراف میں نئے کرنسی نوٹوں پر امبیڈکر کی تصویر چھاپی جائے۔ امبیڈکر فوٹو سادھنا سمیتی کے زیراہتمام ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کوڈنڈا رام نے کہا کہ امبیڈکر ماہر معاشیات سیاست داں اور سماجی مصلح تھے جنہوں نے دلتوں کے سیاسی حقوق اور سماجی آزادی کیلئے آواز اٹھائی۔