نئے کپتان شان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان324/6

   

کینبرا ۔ پاکستان نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر6 وکٹ کے نقصان پر 324 رنز بنا لیے۔کینبرا کے مانوکا اوول گراؤنڈ میں شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے عبد اللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، امام 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ عبداللّٰہ شفیق 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سابق کپتان بابر اعظم 40 اور سعود شکیل 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سرفراز احمد نے 41 رنز اسکورکیے جبکہ فہیم اشرف کھیل کے آخری اوور میں17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ 156 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔