نائب صدر جمہوریہ بننا چاہتے تھے نتیش کمار، بہار میں تیجسوی ہوں گے اصلی وزیر اعلی : سشیل مودی کا دعویٰ

   

پٹنہ: نتیش کمار بہار میں این ڈی اے چھوڑ کر آخر مہا گٹھ بندھن کے ساتھ کیوں گئے؟ اس سوال کا جواب وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے یہ دیا کہ بی جے پی نے ہم پر بار بار حملہ کیا اور پارٹی کے ایم پی اور ایم ایل ایز کی رائے سے این ڈی اے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے اس کیلئے سماج میں تفریق پیدا کئے جانے اور جے ڈی یو کو توڑنے کی سازش کرنے جیسے کئی الزامات لگائے۔ لیکن دوسری طرف بی جے پی بھی نتیش کمار پر سخت حملہ کر رہی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ نتیش کمار کے کافی قریب کہے جانے والے سشیل کمار مودی نے یہ حملہ کیا ہے۔پٹنہ میں بی جے پی کی پریس کانفرنس میں سشیل مودی نے الزام لگایا کہ جے ڈی یو نتیش کمار کو نائب صدر بنانا چاہتی ہے۔ جبکہ خود ہمارے پاس اکثریت تھی۔ ان کے قریبی لوگوں نے کئی بار کوشش کی کہ ان کو نائب صدر کا امیدوار اعلان کردیا جائے ، ان کے لوگ آئے، ہمارے لیڈروں سے ملے اور کہا کہ نتیش جی کو نائب صدر بنا دیجئے اور آپ لوگ بہار میں حکومت چلائیے ۔ شاید یہ بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے ۔