حیدرآباد۔ نائب صدر جمہوریہ ہند مسٹر ایم وینکیا نائیڈو ایک ہفتے تک شہر میں قیام کرینگے ۔ وہ آج دوپہر 12.45 بجے نئی دہلی سے حیدرآباد پہونچے اور 15 نومبر تک حیدرآباد میں قیام کرینگے ۔ ان کے شیڈول کے مطابق نائب صدر جمہوریہ ہند فی الحال صرف ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے والے ہیں۔