نیویارک : امریکہ کی ریاست نیویارک میں ایک نائٹ کلب پر مسلح حملے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاع کے مطابق نیویارک کے علاقے کوئینز میں 2 مشتبہ افراد نے ایک نائٹ کلب میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ابتدائی معلومات کے مطابق مسلح حملے میں 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔حملہ آور فرار ہو گئے ہیں اور پولیس اور صحت کی ٹیمیں علاقے کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ کل بھی ملک کے شہر ‘نیو اورلینز’ میں ایک حملہ آور گاڑی کے ساتھ ہجوم میں جا گھْسا اور فائرنگ شروع کر دی تھی۔ حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔