نائٹ بازار اور سیکلنگ ٹرئیک سے حسین ساگر کی رونق میں اضافہ کی مساعی

   

حیدرآباد : لیک ویو نائٹ بازار ، دو 80 سیٹر بوٹس اور ایک سیکلنگ ٹرئیک سے جلد ہی حسین ساگر کی رونق میں اضافہ ہوگا ۔ جہاں اس وقت گریلس کی تبدیلی عمل میں لائی جارہی ہے ، اسٹریٹ لائیٹس لگائے گئے ہیں اور نائٹ بازار کے لئے واک وے کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ تلنگانہ شہیدوں کی یادگار اور نیرا کیفے پراجکٹس بھی جاری ہیں ۔ محکمہ بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ’’نائٹ بازار حسین ساگر جھیل کی لمبائی میں 1300 میٹرس تک ہوگا ۔ ہم نے آرٹیکلچرل لائٹنگ شروع کی ہے ۔ کام سپریم کورٹ کی مقررہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق انجام دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ یہ کام حسین ساگر کے تحفظ اور سالمیت کے پہلوؤں کو چھیڑے بغیر انجام دیئے جارہے ہیں ‘‘ ۔ نائٹ بازار میں جھیل کے رخ پر بیٹھنے کے انتظامات ہوں گے اور پارکنگ ایریا ہوگا ۔ اس جھیل کے پاس گرانائٹ پیومنٹ ، روشنی ، ووڈ پلاسٹک کمپوزٹ
(WPC)
ڈیک یہاں کی چند اہم خصوصیات ہیں ۔ تجویز کے مطابق نائٹ بازار میں قائم ہونے والے تمام شاپس پری ۔ فیبریکیڈ فائبر ری انفورسڈ پلاسٹک
(FRP)
سے بنائے جائیں گے ۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی
(HMDA)
کے چیف انجنیئر بی ایل این ریڈی نے کہا کہ ’’نیکلس روڈ پر ایک سیکلنگ ٹرئیک بنایا جارہا ہے ۔ نئی بنائی گئی وی ڈی سی سی سڑک کے ایک حصہ کو سیکلنگ ٹرئیک کیلئے مختص کیا گیا ہے ۔ یہ سیکلنگ ٹرئیک سڑک کے دونوں جانب تقریباً 1.5 میٹر کی چوڑائی کے ساتھ سات کلو میٹر طویل ہے ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ’’سیکلنگ ٹرئیک کی تعمیر کا کام تقریباً مکمل ہوگیا ہے ۔ جبکہ نائٹ بازار سے متعلق ٹنڈرس طلب کئے گئے ہیں ‘‘ ۔ نائٹ بازار کے کاموں کے علاوہ ، بلدی کام بشمول حسین ساگر کے قریب میں واقع مجسموں کے قریب فلورنگ کی تبدیلی کا کام بھی شروع کیا جارہا ہے ۔ تلنگانہ ٹورازم کے ایک عہدیدار نے کہا کہ دو بوٹس جنہیں شروع کیا جائے گا ۔ موافق ماحولیات ہوں گے اور دونوں میں دو فلورس ہوں گے ۔ ان کی موٹرس زیرو ایمیشن ٹکنالوجی سے لیس ہیں ۔