نائیجیریا میں صدارتی انتخابات ملتوی

,

   

ابوجا /17 فروری ( سیاست ڈاٹ کام )نائیجیریا کے الیکشن کمیشن نے ملک میں صدارتی انتخابات کو رواں ماہ کی 23 تاریخ تک ملتوی کر دیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صداتری انتخابات گزشتہ روز ہونے تھے، تاہم الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ قبل ازیں مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ رائے شماری کے لیے متعلقہ سامان تاحال ملک کے تمام پولنگ اسٹیشنز تک نہیں پہنچایا جا سکا۔ الیکشن کمیشن کے چیئرمین محمود یعقوب نے کہا کہ ان کے لیے یہ فیصلہ مشکل تھا، تاہم انتخابات کے کامیاب انعقاد اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے یہ فیصلہ ناگزیر تھا۔