نابالغ لڑکی کو موٹر سائیکل پر لیجانے والا شخص پولیس کے حوالے

   

حیدرآباد /17 جولائی ( سیاست نیوز ) معین آباد کے علاقہ میں آج مقامی عوام نے ایک شخص کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص اپنی موٹر سائیکل پرنابالغ لڑکی کو لے جارہا تھا ۔ ذرائع کے مطابق کاروان علاقہ کا ساکن منیر نامی شخص کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی ہے جو اپنی اسکوٹی گاڑی پر اس کمسن لڑکی کو اس کی دادی سے ملانے کی بہانے لے جارہا تھا ۔ جیسے ہی اس کی گاڑی معین آباد کے علاقہ چلکور پہونچی لڑکی نے چیخ و پکار شروع کردی ۔ اس لڑکی کی چیخ و پکار کو دیکھ کر مقامی عوام چوکس ہوگئے اور اس شخص کو پکڑ کر خوب پٹائی کردی اور پولیس کے حوالے کردیا ۔