ناجائز تعلقات کے شبہ میں عورت کو برہنہ کرنے اور بال کاٹنے کا واقعہ آیا پیش

,

   

کوڈرما(جھارکھنڈ)۔ایک افسوس ناک واقعہ میں مبینہ طور پر ایک عورت کو اپنے بھانجہ کے ساتھ ناجائزتعلقات کے شبہ میں برہنہ کرکے اس کے بال کاٹنے کا واقعہ پیش آیاہے‘

اتوار کے روز جھارکھنڈ کے کوڈرما ضلع کی پولیس نے واقعہ کی جانکاری دی ہے۔

مذکورہ عورت نے الزامات لگایاکہ اس نے اپنے بھتیجے کے متعلق دینگودی گاؤں کی کچھ خواتین کو جانکاری دی مگر اس کی مدد کے بجائے‘

عورتوں کی ایک پنچایت 21اگست کے روز طلب کی گئی‘ جہاں پر اس کے ساتھ مارپیٹ کی گئی اور اس کے بال کانٹ دئے گئے۔عورت کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کیاگیا۔

پنچایت میں پیش کرنے کے لئے عورت کو گھر سے گھسیٹ کر نکالاگیا۔

اپنے شکایت میں متاثرین نے مبینہ طور پر کہاکہ پنچایت میں لانے کے لئے اس کو گھر سے گھسیٹ کر نکالا گیاہے جہاں پر اس کو سزا سنانے کے لئے زیادہ تر خواتین موجود تھیں۔

مذکورہ متاثرہ نے مبینہ طور پر کہاکہ اس کے شوہر کی عدم موجودگی میں اس کابھتیجا پچھلے تین ماہ سے فائدہ اٹھارہا ہے۔ کسی بھی گرفتاری اب تک عمل میں نہیں ائی ہے۔

کوڈرما ایس پی تامل ونجان نے کہاکہ اس معاملے میں ملوث گیارہ لوگوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

تاہم اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے اور پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے