ناخوش کسٹمر نے حیدرآباد میں اولا شوروم پر چپلوں کا ہار ڈالا

   

حیدرآباد ۔ 9 نومبر (سیاست نیوز) اشوک نگر، پٹن چیرو میں اولا شوروم پر ایک انوکھے احتجاج میں ایک غیرمطمئن کسٹمر نے سرویس میں تاخیر پر اولا شوروم پر چپلوں کا ہار ڈال کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ “Ban Ola” تحریر کے پلے کارڈ کو تھامے ہوئے اس کسٹمر نے سرویس میں ہورہی تاخیر پر اپنے عدم اطمینان اور ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس کسٹمر نے، جس نے سابق میں نو ماہ قبل ایک اولا کارٹ کو ہار پہنایا تھا، سرویس میں تاخیر پر اپنی ناراضگی کے اظہار کیلئے پھر اسی شوروم پر چپلوں کا ہار پہنایا۔ احتجاج کرنے والے اس شخص نے بتایا کہ سرویس میں مسلسل کئی دنوں کی تاخیر کی جارہی ہے۔ سرویس سنٹر کی بے اعتنائی پر اس نے تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اس کی شکایتوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ اب تک حیدرآباد میں اولا کے عہدیداروں نے اس پر کچھ تبصرہ نہیں کیا ہے۔ قبل ازیں اولا الیکٹرک کو حیدرآباد کے ایک شخص کے سنیل چودھری کو ان کی الیکٹرک اسکوٹر میں نقص والی بیاٹری سے متعلق لاپرواہی کے بارے میں شکایت کے بعد ڈسٹرکٹ کنزیومر ڈسپیوٹس ریڈریسل کمیشن نے 1.73 لاکھ روپئے ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔