نارائن پیٹ : طلباء میں ایجوکیشن کٹس کی تقسیم

   

نارائن پیٹ۔ 11 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد یوسف میموریل اینڈ ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی نارائن پیٹ کے زیراہتمام نارائن پیٹ ٹاؤن اور اطراف و اکناف کے سرکاری و خانگی اسکول و مدارس کے طلباء میں سوسائٹی کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی اردو میڈیم طلباء میں مفت تعلیمی اشیاء ( فری ایجوکیشن کٹ) تقسیم کی جارہی ہے۔ اسکول و مدارس کے ذمہ داران سے خواہش ہے کہ وہ اپنے اپنے اسکول و مدارس کے طلباء کی فہرست معہ دستخط صدرمدرس’ جناب عبدالقدیر سنڈکے کرسپانڈنٹ ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ، نور جہاں لائبریری نارائن پیٹ میں جمع کرائیں۔ مزیدتفصیلات کے لئے 9703383351 پر ربط پیدا کریں۔فہرست روانہ کرنے کی آخری تاریخ 13 اگسٹ بروزاتوار مقرر کی گی ہے۔
جگتیال میں گانجہ ضبط، ایک شخص گرفتار
جگتیال ۔ 11 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال شہر میں پولیس نے 42 سالہ شخص شیخ مقیت ولد باسط ساکن جھنڈا محلہ جگتیال کو قلعہ گڈا علاقے میں مشتبہ حالت میں گھومتا دیکھ کر پکڑ لیا اس کے قبضے سے 2.کیلو 400 گرام ممنوعہ نشیلی گانجہ ضبط کرلیے، جگتیال ڈی یس پی وینکٹ سوامی نے جگتیال پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ شیخ مقیت بھدرا چلم چنتا بلی سے گانجہ خرید کر یہاں پر زیادہ قیمت میں اسکول اور کالج کے طلبا کو فروخت کررہا تھا ۔ ڈی یس پی اور سرکل انسپکٹر نٹیش گوڈ نے شیخ مقیت کو گرفتار کرنے والے پولس عملے کی زبردست ستائش کی۔