نارائن پیٹ میں ایم پی جے کیلنڈر کی رسم اجرائی

   

نارائن پیٹ /25 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس کے کیلنڈر 2023 کی اسلامک سنٹر عقب گورنمنٹ جونئیر کالج نارائن پیٹ میں جناب چٹیال نظام پاشاہ ڈی سی سی چیرمین کے ہاتھوں رسم اجرائی عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر صدر ضلع ایم پی جے جناب محمد کاظم حسین نے ایم پی جے کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایم پی جے ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو معاشرہ میں امن و انصاف کو یقینی بنانے کیلئے وجود میں لائی گئی ہے۔ اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی احمد خان یوسف زئی ، مجاہد صدیقی ، جناب الطاف حسین ، ڈاکٹر ساجد صدیقی ، حسن الدین پٹیل ، صغبت اللہ خان و دیگر نے شرکت کی ۔