نارائن پیٹ میں زنجیری بھوک ہڑتال جاری

   

نارائن پیٹ 07/ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )نارائن پیٹ ضلع کے موضع کؤٹہ کنڈہ جو نارائن پیٹ منڈل میں بھی شامل ہے ، نیا منڈل بنائے جانے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے جس کے لئے اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتیں ،کانگریس ، بی جے پی ، سی پی ایم ، سی پی آئی ایم ، تلگو دیشم کی تائید حاصل ہے ، تقریباً ایک مہینے سے غیر معینہ مدت کی زنجیری بھوک ہڑ تال کا سلسلہ جاری ہے اس ہڑتال کے لئے گاوں کے مرکزی چوراہے پر ہڑ تالی کیمپ لگایا گیا ہے ، اس کیمپ میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور کارکن کے علاوہ کوٹہ کونڈہ موضع کے عوام روزانہ ہڑتال میں حصہ لے رہے ہیں ، گزشتہ دنوں کوٹہ کونڈہ کے نوجوانوں نے چلو نارائن پیٹ ۔ بائیک ریالی نکالی جس میں سینکڑوں افراد نے حصہ لیا موضع کے عوام نے انتباہ دیا ہے کہ اگر انکے مطالبہ کو پورا نہیں کیا گیا تو ہڑتال کو حیدرآباد اسمبلی ہال تک لے کر جیں گے۔