نارائن پیٹ میں کل جاب میلہ

   

نارائن پیٹ ۔ 23 جولائی ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نارائن پیٹ ضلع مستقر کے گرلز ہاسٹل یادگیر روڈ میں ضلعی سطح کے جاب میلہ کا 25 جولائی کو انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ، جس میں ایس ایس سی ، انٹر ، فارماسی ، ڈگری ، سافٹ ویر ، ٹکنیکل ، سیلس مارکٹنگ ، سکیورٹی شعبہ سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات اس جاب میلہ سے استفادہ کرسکتے ہیں، جاب میلہ صبح 9 بجے تا شام 5 بجے تک منعقد کیا جائیگا جس میں برسرموقع سلیکشن عمل میں آئے گا۔