نمایاں خدمات پر ایس آئی سید نوید کو پہلا انعام، دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی ایوارڈس دیئے گئے
نارائن پیٹ۔ 7 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر میں6جولائی اور جولائی7کو منعقدہ جوگلامبا پولیس (زون۔7 ) پولیس ڈیوٹی میٹ میں نارائن پیٹ ضلع کے پولیس افسران اور اہلکاروں نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کئی انعامات اور ایوارڈز حاصل کئے ، سید محمد نوید ، ایس آئی ، کرشنا منڈل نے شاندار کار کردگی کی بنیاد پر ایوارڈ سے نوازے گئے ،ان کے علاوہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تربیت اور لگن کے ثبوت کے طور پر، نارائن پیٹ ضلع پولیس کے اہلکاروں نے مختلف تکنیکی، تفتیشی اور خصوصی محکموں میں حصہ لیا اور شاندار ہنر کا مظاہرہ کیا۔ کرائم انویسٹی گیشن اینڈ کریمنل لاء کے زمرے میں – ایس آئی پولس کرشنا منڈل ) کے ایس ایم نوید نے پہلا مقام حاصل کیا۔فوٹوگرافی کے زمرے میں PC C. وینکٹ رامولو (PRO) نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ویڈیو گرافی کے زمرے میں PC B. نریش نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ٹریکنگ کے زمرے میں پولیس جگلم ’’رودر‘‘، ہینڈلر روی اور نریندر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔بم ڈسپوزل ٹیم میں ڈی لکشمی کانت ریڈی اور انجانیولو نے کمرہ تلاش کے زمرے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اور ایکسس کنٹرول زمرہ میں ۔ ڈی لکشمی کانت ریڈی اور انجانیولو نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر محبوب نگر ضلع ایس پی محترمہ جانکی نے جیتنے والوں کو توصیفی اسناد پیش کیں اور انہیں مبارکباد دی۔ ضلعی پولیس افسران اور ساتھی اہلکاروں نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور خواہش کی کہ وہ ریاستی سطح کے مقابلوں میں اپنا بہترین مظاہرہ کریں اور ضلع اور زون کو مزید شہرت دلائیں۔