نارائن پیٹ ۔18اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کے فرائض کی انجام دہی میں قربانیوں اور صلاحیتوں کی عکاسی کے لیے تصاویر اور مختصر فلمیں بنائی جائیں گی۔ ایک بیان میں ضلع ایس پی ڈاکٹر جی ونیت آئی پی ایس نے کہا کہ 21 اکتوبر کو منعقد ہونے والے ؛ پولیس فلیگ ڈے کے موقع پر فوٹو گرافی اور شارٹ فلم مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ ان لازوال پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو یاد کیا جا سکے جنہوں نے امن و امان کی برقراری میں معاشرے کے تحفظ میں اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے بہادری سے جان دے دی۔ان مقابلوں کے ایک حصے کے طور پر، ضلع ایس پی نے تجویز پیش کی کہ پولیس کی قربانیوں اور خدمات، اپنے فرائض کی انجام دہی میں دکھائی جانے والی ہمت اور معاشرے کی حفاظت کے لیے شروع کیے گئے پروگراموں کی عکاسی کے لیے فوٹو گرافی اور مختصر فلمیں بنائی جائیں۔ دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں، خواہشمند فوٹوگرافروں اور شارٹ فلم بنانے والوں سے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی گئی ہے۔مقابلے میں حصہ لینے والوں کو پولیس سے متعلقہ موضوعات پر لی گئی تین تصاویر اور ایک مختصر فلم جس کی لمبائی تین منٹ سے زیادہ نہ ہو۔ تصاویر کا سائز 10×8 انچ ہونا چاہیے۔ وہ اپنی مکمل تفصیلات کے ساتھ پین ڈرائیو پر تصاویر اور مختصر فلمیں اپ لوڈ کریں اور اس ماہ کی 23 تاریخ کی شام تک ایس پی آفس میں پولیس پی آر او کو جمع کرائیں۔بتایا گیا کہ ضلعی سطح پر منتخب ہونے والی تین بہترین مختصر فلموں اور تصاویر کو ریاستی سطح کے مقابلوں میں بھیجا جائے گا۔ ایس پی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ان مقابلوں میں بڑی تعداد میں شرکت کریں جو تخلیقی انداز میں عوام کو پولیس کی خدمات اور قربانیوں سے آگاہ کریں اور انہیں کامیاب بنائیں۔