نارائن پیٹ کے قریب خوفناناک حادثہ، شوہر، بیوی ہلاک

   

نارائن پیٹ۔ نارائن پیٹ حیدرآباد شاہراہ پر ایک خوفناک سڑک حادثہ میں میاں، بیوی برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب، کوئل کونڈ منڈل کے موضع رام پور کے متوطن موظف کانسٹیبل مسٹر لکشمی کانت ریڈی 65 سالہ اور ان کی اہلیہ شریمتی نارائینماں 50 سالہ ٹو وہیلر اکٹیوا پر موضع کوڈور کو جارہے تھے کہ پیچھے سمت سے آنے والی نارائن پیٹ ڈپو کی ایکسپریس بس جو حیدرآباد سے نارائن پیٹ آرہی تھی۔ دیور کدرہ منڈل کے موضع نیم کنڈہ کے قریب تیز رفتاری کے سبب ٹکر دے دی اس حادثہ میں دونوں میاں اور بیوی برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ دیورکدرہ پولیس ایک مقدمہ درج رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔