نارائن پیٹ :300 مستحقین میں ایک لاکھ روپئے فی کس چیکس کی تقسیم

   

رقم کا صحیح طور پر فائدہ اُٹھانے کا مشورہ ، ضلع کلکٹر کویاسری ہرشا و دیگر کا خطاب

نارائن پیٹ ۔11۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر کویا سری ہرشا ، آئی اے ایس نے رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی ، صدرنشین ضلع پریشد نارائن پیٹ شریمتی وناجہ گوڑ کے ساتھ آج شیلا گارڈن فنکشن ہال نارائن پیٹ میں پسماندہ طبقات کے مستحقین ہیں بی سی ویلفیر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ضلع بھر کے 2500 درخواستوں کے منجملہ پانچ منڈلوں کے افراد میں فی کس ایک لاکھ روپیہ کی چیکس 300 افراد میں تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر مسٹر کویا سری ہرشا نے بتایا کہ ضلع کے پانچ منڈلوں سے 2500 درخواستیں موصول ہوئیں ، جس میں 300 افراد فی الوقت پہلی قسط میں چیکس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے ، انہوں نے استفادہ کنندوں سے اپیل کی کہ وہ اس رقم سے صحیح طور پر فائدہ اُٹھائیں ، اس موقع پر صدرنشین ضلع پریشد شریمتی وناجہ گوڑ نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے سی آر نے غریب بی سی طبقہ سے تعلق رکھنے والے مستحق افراد میں امدادی رقم کے طور پر چیکس تقسیم کئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تمام درخواست گزاروں کو ایک لاکھ روپیہ کی امدادی رقم فراہم کی جائیگی ، فی الحال 300 افراد مستحق افراد کو یہ رقم دی گئی ہے ، رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے کہاکہ گزشتہ کچھ افراد میں 50 ہزار روپیہ کی امداد دی گئی تھی ، ایسے افراد کو ایک لاکھ روپیہ کی رقم نہیں دی جاسکی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام درخواست گذار جو بھی مستحق ہیں انہیں یہ امداد فراہم کی جائیگی ، انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر سے اظہار تشکر کیا کہ غریب پسماندہ طبقات کی امداد کر کے انہوں نے بہترین کام انجام دیا ہے ۔ اس پروگرام میں بی سی ویلفیر آفیسر مسٹر کرشنما چاری ، صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندرکانت ، مسٹر سرینواس ، زیڈ پی ٹی سی شریمتی انجلی ، رکن بلدیہ شریمتی لاونیا کے علاوہ مستحقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔