حیدرآباد : /29 مارچ (سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقہ نارسنگی میں قتل کی واردات پیش آئی جس میں ایک کار ڈرائیور کو اس کے ساتھی نے قتل کردیا ۔ انسپکٹر نارسنگی پولیس اسٹیشن ہری کرشنا ریڈی نے بتایا کہ 39 سالہ کارتک ساکن کوکاپیٹ جس کا تعلق ضلع منچریال سے ہے روزگار کی غرض سے حیدرآباد آیا تھا اور اس نے کوکاپیٹ میں واقع ایک فیملی کیلئے ڈرائیونگ کی ملازمت حاصل کی ۔ چند ماہ قبل کارتک نے شیخ باشا نامی شخص سے دوستی کی اور یہ دونوں آئے دن ملکر شراب نوشی کیا کرتے تھے ۔ ہفتہ کی شب کارتک اور باشا نے شراب نوشی کی اور اس دوران دونوں میں ایک معمولی سے مسئلہ پر بحث و تکرار ہوئی ۔ جس کے نتیجہ میں باشا نے کارتک پر باورچی خانہ میں استعمال کی جانے والی چاقو سے اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نارسنگی نے شیخ باشا کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ ب