حیدرآباد۔29 ۔ستمبر (یواین آئی) نارکوٹک کنٹرول بیورو نے 2021 کی رپورٹ جاری کردی۔ این سی بی نے گزشتہ سال ضبط شدہ منشیات پر جاری رپورٹ میں واضح کیا کہ ملک بھر میں سات لاکھ کلو گانجہ ضبط کیا گیا ۔ پولیس نے آندھرا پردیش سے 26 فیصد منشیات ضبط کی جبکہ اوڈیشہ دوسرے نمبر پر رہا ، منشیات کی 50 فیصد سے زیادہ کاشت آندھرا اور اڈیشہ میں کی گئی۔ گزشتہ سال اے پی میں 18 کلو چرس کا تیل پکڑا گیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گانجہ سپلائی پر 1775 مقدمات درج کیے گئے ۔ پولیس نے بتایا کہ اے پی میں گانجہ کی منتقلی کرتے 4202 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔اس رپورٹ کے مطابق ہیروئن کے معاملے میں گجرات پہلے نمبر پر ہے ۔ نارکوٹک کنٹرول بیورو کے عہدیداروں نے کہا کہ ملک بھر میں 7618 کلو گرام ہیروئن ضبط کی گئی، سب سے زیادہ 3334 کلو ہیروئن گجرات سے ملی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے یوپی میں 1,337 کلو گرام ہیروئن ضبط کی ۔