نازیبا برتاؤ پر ممبئی انڈر 16 کپتان مشیر خان پر 3سالہ پابندی

   

ممبئی۔20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن (MCA) نے آج U-16 کپتان مشیر خان پر فحش اور نازیبا برتاؤ پر تین سالہ پابندی لگا دی تاکہ دوسرے کھلاڑیوں کو اس طرح کا برتاؤ کرنے سے روکا جاسکا۔ MCA کی اڈھاک مینیجنگ کمیٹی نے مشیرخان کو غلط برتاؤ اور اسوسی ایشن کے نام کو بدنام کرنے کا الزام لگایا۔ رپورٹ میں الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے بے ہودہ برتاؤ کے باعث ساری ٹیم کو سکتہ میں ڈال دیا۔ ایم سی اے کے چیف ایگزیکٹیو سی ایس نائیک اور ان مشین کھنویلکر نے مشیر خاں کو معطلی کے احکام تھما دیئے۔