لاس اینجلس : امریکہ کی خلائی ایجنسی ناسا اور اسپیس ایکس نے ٹراپیکل طوفان کے خدشات کے پیش نظر نئے کریو مشن کی لانچنگ کو ملتوی کردیا ۔ ناسا نے یہ اطلاع دی۔ لانچ کی منصوبہ بندی اصل میں فلوریڈا میں کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن کے لانچ کمپلیکس 40 سے کی گئی تھی ۔ ناسا اوراسپیس ایکس نے اگلے لانچ کے موقع کو خطے میں متوقع استوائی طوفان کی وجہ سے ہفتہ کی دوپہر 1:17سے پہلے ایڈجسٹ نہیں کیا ہے ۔ناساکے خلاباز نک ہیگ اور روسکوسموس کے خلاباز الیکساندر گوربونوف ایجنسی کے اسپیس ایکس کرو۔9مشن پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے لانچ کریں گے ۔ یہ پرواز ناسا کمرشل کریو پروگرام کے تحت اسپیس ایکس کے ساتھ اسٹیشن تک نواں کرو روٹیش مشن ہے ۔