ناسا کے بعد حیدرآبادی کمسن طالب علم ریحان علی کا ایک اور کارنامہ

   

شارجہ ۔ 13 جون (راست) حیدرآبادی طالب علم ریحان علی ولد جناب محمد علی نے کچھ عرصہ قبل شارجہ میں اپنی اسکول جس کا نام ’’امیٹی پرائیویٹ اسکول‘‘ ہے، کے توسط سے امریکہ میں ناسا کا دورہ کیا تھا اور اب طموح انٹر۔ اسکول ٹیک فیسٹول 2026ء میں اگر ہم ایک ساتھ ہیں تو یہ خاندانی پہیہ آگے ہی بڑھتا رہے گا، کے موضوع پر منعقدہ ایک مقابلے میں اول درجہ سے کامیابی حاصل کی جنہیں سرٹیفکیٹ آف میرٹ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ریحان کے والدین، نانا، نانی، دادا، دادی، دوست و احباب اور دیگر رشتہ داروں نے مبارکباد دی۔