نامراد عاشق کے ہاتھوں جلائی گئی نابالغ کی لکھنو اسپتال میں موت

,

   

لکھنو۔ضلع سیتا پور میں نامراد عاشق نے ایک 17سال کی لڑکی کو کیروسین ڈال کر زندہ جلادیا‘ پولیس نے جمعہ کے روز اسبات کی جانکاری دی کہ مذکورہ لڑکی سیول اسپتال میں زخموں سے جانبرنہ ہوسکی۔

مذکورہ لڑکی سندھیا کو 75فیصد جھلسی ہوئی حالت میں جمعرات کی رات لکھنو کے اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیاگیاتھا۔

ملزم گولو جس کی عمر22سال بتائی جارہی ہے کو گرفتار کرلیاگیاہے

۔چہارشنبہ کے روز واقعہ اس وقت پیش آیا جب گولو حاجی پور گاؤں میں سندھیا کے گھر میں داخل ہوا جبکہ سندھیا کے والدین کہیں باہر گئے ہوئے تھے‘ اس نے کیروسین چھڑکا اورلڑکی کو آگ لگادی۔

سندھیا کی چھوٹی بہن جو دوسرے کمرے میں تھے چیخوں کی آوازیں سن کر دوڑے ائی اور آگ کے شعلو ں کو بجھانے کی کوشش کی۔

بعدازاں والد نے پولیس کو واقعہ کی جانکاری دی۔مرنے سے قبل پولیس کو دئے گئے بیان میں سندھیا نے کہاکہ گولو اس کا مسلسل تعقب کررہے تھے جس کے متعلق اس نے پولیس میں شکایت بھی کی تھی مگر اس شکایت پر پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی۔

پولیس کو اس نے اسپتال میں بتایا کہ جب گولو اس وقت آیاجب وہ ٹی وی دیکھ رہی تھی اس نے کیروسین چھڑکر آگ لگادی۔

سندھیا نے یہ بھی کہاکہ منگل کے روزجب گولو نے اس کو پکڑنے کی کوشش کی تھی تو والدین نے پولیس میں اس کی شکایت بھی کی تھی مگر پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

اس ضمن میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے او راے ڈی جی (لکھنو زون) نے واقعہ کی تحقیقات اور تمام کڑیوں کو جوڑنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

کوتوالی اسٹیشن ہاوز افیسر امبر سنگھ نے کہاکہ ”سندھیا کے بیان کی بنیاد پر اقدام قتل‘ گھر میں غیر قانونی داخل ہونا‘ ہتھیاروں سے زخمی کرنا اور جان بوجھ کر دل آزاری کرنے کا ایک مقدمہ اسی گاؤں کے رہنے والے گولو کے خلاف درج کرلیاگیاہے“