نامعلوم افراد اسرائیلی فوجی ٹرک سے 20 ہزار گولیاں لوٹ کر فرار

   

غزہ : گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی ایک تیز اور اسمارٹ ڈکیتی کا شکار ہوئی جس میں امریکی ساختہ M-16 رائفل کیلئے 20,000 سے زیادہ گولیاں چوری کرلی گئیں۔ ان گولیوں کی مجموعی طور پر قیمت اوسطا 60,000 ڈالر سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔یہ سامان ڈبوں میں پیک کرکے ایک ٹرک پر لادا گیا تھا جسے صحرائے نقب میں واقع ’’تسلیم‘‘ فوجی اڈے پر لے جایا گیا تھا۔میڈیا میں شائع ہونے والی تفصیلات سے پتہ چلا ہے کہ ٹرک اڈے سے چار کلو میٹر دور ایک ٹریفکل سگنل پر رکا جہاں چوروں کی طرف سے یہ کارروائی کی گئی۔عوامی نگرانی کے کیمروں اور عام طور پر فوجی نقل و حمل کی حفاظت کرنے والے انفراسٹرکچر کی موجودگی کے باوجود چور ’’تسلیم‘‘ اڈے کے آس پاس سے آسانی سے چھپنے میں کامیاب ہو گئے۔