نامعلوم گداگر کے قتل میں ملوث دو ملزمین گرفتار

   

حیدرآباد۔/26 جولائی، ( سیاست نیوز) سیف آباد پولیس نے نامعلوم گداگر کے قتل میں ملوث دو ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس سنٹرل زون مسٹر ایم راجیش چندرا نے بتایا کہ 24 جولائی کی صبح کی اولین ساعتوں میں ٹیلی فون بھون بس اسٹاپ کے قریب ایک نامعلوم شخص کی نعش دستیاب ہوئی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک قتل کا مقدمہ درج کیا تھا اور خاطیوں کی تلاش شروع کردی تھی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمین کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں آج گرفتار کرلیا۔ ڈی سی پی سنٹرل زون نے کہا کہ نامعلوم شخص کو 35 سالہ بی مہیش اور اس کا ساتھی 30 سالہ جے انیل کمار جو فٹ پاتھ پر زندگی بسر کرتے ہیں نے نامعلوم شخص کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مہیش اور انیل کمار نے ٹیلی فون بھون بس اسٹاپ کے قریب ایک نامعلوم شخص کو محو خواب دیکھنے پر اس کی جیب سے نقد رقم کا سرقہ کرنے کیلئے ایک ملزم نے اس کے ہاتھ پکڑ لئے جبکہ مہیش نے بلیڈ کے ذریعہ کپڑے پھاڑ کر رقم لوٹ لی۔ اسی دوران مقتول نے رہزنی کو روکنے کیلئے ہاتھا پائی کی جس کے نتیجہ میں دونوں ملزمین نے نامعلوم شخص کا گلا بلیڈ سے کاٹ کر اسے قتل کردیا۔ پولیس نے گرفتار افراد کے قبضہ سے ایک چاقو اور بلیڈ بھی ضبط کرلیا اور انہیں عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔ ب