نامپلی علاقہ سے سٹہ باز گرفتار

   

حیدرآباد۔ ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے نامپلی علاقہ سے ایک سٹہ باز کو گرفتار کرلیا جو موبائیل فون کے ذریعہ سٹہ کا کاروبار چلا رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ واسو دیو کشن گلہر جس کا تعلق ناگپور مہاراشٹرا سے ہے نامپلی ریلوے اسٹیشن کے قریب موبائیل فون کے ذریعہ سٹہ کا کاروبار چلارہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ واسودیو کئی جواریوں سے سٹہ کی رقم حاصل کرتے ہوئے یہ کاروبار چلارہا تھا۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے واسو دیو کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 5 ہزار نقد رقم ، سٹہ میں استعمال کی جانے والی چٹھیاں اور ایک موبائیل فون بھی ضبط کرلیا ہے۔