نامپلی کی ایک ہوٹل میں ایک شخص کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد /21 جولائی ( سیاست نیوز ) نامپلی کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا جو ہوٹل میں مردہ دستیاب ہوا ۔ نامپلی پولیس کے مطابق 40 سالہ اعظم علی جو علی آباد علاقے کا ساکن تھا کل نامپلی میں واقع ہوٹل پہونچا اور آج صبح سے کسی قسم کی کوئی سرگرمی نہیں ہوئی اور ہوٹل عملہ نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے اعظم علی کے کمرہ کا دروازہ کھٹکٹھایا تاہم کسی قسم کا کوئی ردعمل ظاہر نہ ہونے پر ہوٹل کے عملہ نے کمرے کا دروازہ توڑا جہاں کمرے میں اعظم علی بستر پر مردہ پایا گیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ اعظم علی قلب پر حملہ کے سبب فوت ہوگیا ۔ دو ماہ قبل ہی اعظم علی کے قلب میں خرابی کے سبب انہیں دو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے ۔ اعظم علی پیشہ سے میکانک بتایا گیا ہے ۔ ع