نام میں رام مگر رام کو نہیں مانتا : جیتن مانجھی

   

پٹنہ: بہار کے سابق چیف منسٹر جیتن رام مانجھی نے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ مانجھی نے ڈاکٹر امبیڈکر جینتی کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بھگوان رام پر سوال اٹھائے۔ دلچسپ بات ہیکہ خود سابق چیف منسٹر کے نام کا درمیانی حصہ ’رام ‘ ہے۔ مانجھی نے کہا کہ رام کوئی بھگوان نہیں ۔ وہ والمیکی اور تلسی داس پر یقین رکھتے ہیں جنہوں نے رامائن رکھی لیکن رام کو نہیں جانتے۔ مانجھی نے مزید کہا کہ رام چندر محض تلسی داس اور والمیکی کے تخلیق کردہ کردار تھے۔