ناٹوکی ملٹری کمیٹی کا 18-19 جنوری کواجلاس

   

ماسکو : نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) نے کہا ہے کہ وہ 18 سے 19 جنوری تک فوجی سربراہوں کا اجلاس منعقد کرے گا، جس میں یوکرین اور بلاک کی فوجی صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ناٹو نے کہا کہ اس اجلاس کے پہلے سیشن میں ناٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ شرکت کریں گے ۔ ناٹو نے کہاکہ ناٹو کی اعلیٰ ترین عسکری اتھارٹی ملٹری کمیٹی، 18-19 جنوری 2023 کو بیلجیئم کے شہر برسلز میں میٹنگ ہوگی۔ ملٹری کمیٹی کے چیئرمین ایڈمرل روب باؤر اس میٹنگ کی صدارت کریں گے ، جس میں دفاعی دوست ممالک کے سربراہان، مدعو ممالک فن لینڈ اور سویڈن کے نمائندے شرکت کریں گے ۔