ناچارم پولیس کے خلاف ڈی جی پی سے شکایت

   

حیدرآباد /24 جولائی ( سیاست نیوز ) دونوں بھائیوں کے اراضی معاملہ میں رقمی مطالبہ کرنے والے پولیس عہدیداروں کے خلاف شکایت کیگئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یاچارام پولیس حدود کے ساکن ایک شخص نے یاچارم پولیس کی مبینہ ہراسانی کے خلاف ڈی جی پی سے مسئلہ کو رجوع کردیا ۔ ڈی جی پی کی ہدایت پر راچہ کنڈہ پولیس کمشنر مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے آج درخواست گذار کو طلب کرتے ہوئے اس کی فریاد سنی جو پیشہ سے ایک کسان ہے اور اس شخص کا اس کے بھائی سے اراضی معاملہ میں تنازعہ چل رہا ہے ۔ کمشنر پولیس نے اس کسان کو انصاف کا یقین دلاتے ہوئے رقمی مطالبہ کرنے والے یاچارم کے انسپکٹر پولیس مدھو اور ایس ٹی آئی وینکٹ کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے ۔