ناگاساکی پر ایٹمی حملے کے 75 برس

   

ٹوکیو۔ آج جاپانی شہر ناگاساکی میں امریکی ایٹمی حملے کو 75 برس مکمل ہو گئے ہیں۔ چھ اگست کو ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے تین دن بعد امریکا نے ناگاساکی پر بھی ایٹم بم گرایا تھا۔ 1945ء میں دو جاپانی شہروں پر امریکی ایٹمی حملے ابھی تک کسی بھی جنگ میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا واحد واقعہ ہیں۔ ناگاساکی میں آج اس حوالے سے منعقد ہونے والی ایک تقریب کے شرکاء نے اس حملے کے وقت یعنی دن 11 بجکر دو منٹ پر خاموشی اختیار کر کے مرنے والوں اور متاثرہ افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔