کوہیما : مسائل کے تصفیہ کے لئے منعقدہ قومی لوک عدالت میں درج 1001 مقدمات میں سے ہفتہ کے روز ناگالینڈ میں 248 مقدمات کو حل کیا گیا۔سرکاری ذرائع نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ کیس سے متعلق تصفیہ کی رقم 36622776 روپے ہے ۔ناگالینڈ اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے تعلقات عامہ کے معاون کیتھولینو نیہو کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ 2021-22 کے لیے عدالت کا چوتھا سہ ماہی سیشن تھا۔ مقدمات کو نمٹانے میں کامیابی موثر ثالثی، مفاہمت اور دوستانہ کوششوں سے حاصل ہوئی۔